گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں

تازہ ترین

مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی “چھری”، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری

مظفرگڑھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )مرغی فروش پھٹہ تنازع، ڈیلرز کا پریس کلب کے سامنے احتجاج، میونسپل کمیٹی نے ٹھیکہ اور فیس کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کی جانب سے مرغی فروش اور مچھلی فروش پھٹہ کی نیلامی کے بعد تنازع سامنے آ گیا۔ ٹھیکیدار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے میونسپل کمیٹی کی باقاعدہ نیلامی کے ذریعے مرغی فروش اور مچھلی فروش پھٹہ حاصل کیا اور معاہدے کے مطابق وصولی کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بعض مرغی فروش ڈیلرز اور انجمن تاجران کے چند نمائندے اس کی قانونی وصولی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، جس سے اسے مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔دوسری جانب مرغی فروش ڈیلرز نے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے وصولی کے طریقہ کار اور عائد کی جانے والی فیس پر اعتراضات کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام ان کے تحفظات دور کریں اور معاملے کا منصفانہ حل نکالیں۔اس حوالے سے میونسپل کمیٹی کے متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ مرغی فروش اور مچھلی فروش پھٹہ کی نیلامی مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئی ہے جبکہ وصول کی جانے والی فیس بھی منظور شدہ شیڈول اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہے۔دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیںجبکہ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ معاملے کو قانون کے مطابق حل کرتے ہوئے تمام فریقین کے تحفظات دور کیے جائیں۔شہریوں نے کہاہےکہ ایک طرف ڈپٹی کمشنر غریب آدمی کی بات کرتے ہیں۔غریب پرورشعرپڑھتےہیں۔دوسری طرف غریبوں پرظلم کی نئی روایت قائم کردی ہے۔مرغی فروش پر300روپے روزانہ جبکہ ماہانہ 9ہزارروپےفیس عائدکردی ہے۔گندم پکڑ ی جاتی ہے توضلعی انتظامیہ سہولت کاربن جاتی ہے۔پورے مظفرگڑھ میں غیرقانونی پٹرول پمپ ہیں۔پیمانے کم ہیں مگرکبھی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی نہیں کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں