Post Views: 33
لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی، جبکہ ملزمان کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔
عدالت نے رجب بٹ اور دیگر ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 29 اگست کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مبینہ زیادتی کا مقدمہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن لاہور میں درج ہے۔







