ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی اور دھمکیوں کے الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان

پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم کرکٹر کے خلاف ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد اس معاملے میں قانونی کارروائی کریں گی۔
ہما سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل ہراسانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ دو ماہ سے متعلقہ شخص سے کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں، اس کے باوجود انہیں اور ان کے قریبی افراد کو مبینہ طور پر پریشان کیا جا رہا ہے۔
ماڈل نے مزید الزام لگایا کہ ان کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آنے پر وہ اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ اس معاملے سے متعلق مزید تفصیلات اور دستیاب شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گی۔
واضح رہے کہ ہما سلیم نے اپنی پوسسٹ میں کسی بھی کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا۔ تاحال ان کے الزامات پر کسی کرکٹر یا ان کے نمائندے کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں