Post Views: 3
لیاقت پور(نامہ نگار) کمسن بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کے نیفے میں بھی پستول چل گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار، گزشتہ صبح کچی منڈی کی فرید کالونی کی گلی میں 9 سالہ بچی کے ساتھ ایک نامعلوم شخص نے ناشائستہ حرکت کی جس پر بچی شور مچاتی بھاگ نکلی۔ یہ سارا منظر گلی میں لگے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہو گیا ۔سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوئی تو ڈی پی او نے نوٹس لے لیا ۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی لیاقت پور موقع پر پہنچے ۔چھان بین اور تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم کا نام غلام محمد گورگیج ہے جو ایک پولٹری فارم پر مزدوری کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو قابو کرنے کے لئے چھاپہ مارا گیا تو اس کے نیفے میں بھی پستول چل گیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔







