لودھراں ملتان روڈ کیلئے 42 ارب کا بڑا منصوبہ، 44 کلومیٹر شاہراہ مثالی بنانے کا فیصلہ

لودھراں(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف روڈز انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں، انہوں نے لودھراں ملتان روڈ کی امپرومنٹ،اپ گریڈیشن بارے اہم اجلاس کی صدارت کی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران نے انہیں ملتان روڈ کی تعمیر بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی گیلانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ محمد ظفر،سی او ایم سی عمر مختار،این ایچ اے افسران رانا ندیم،امتیاز احمد سمیت بشیر افضل ودیگر شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 42 بلین سے 44 کلومیٹر ملتان روڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا،ضلعی انتظامیہ روڈ کی تعمیرمیں مکمل تعاون فراہم کرےگی، روڈ تعمیر کے ساتھ بیوٹیفکیشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کےمیلاد چوک کی بہتری بارے مشاورت پر غور کیا جائے،انتظامیہ کی متبادل حکمت عملی سے مین شاہراہ پر ہونیوالے حادثات کو کم کرنے میں مدد ملے گی،سپر چوک کے اطراف میں واقع مین سروس روڈز کو بھی مین شاہراہ سے لنک کیا جائے،میگا پراجیکٹ کی پلاننگ کو مدنظر رکھتے ہوئےشجر کاری کو بھی ترجیح دی جائے،مشاورت سے مرکزی شاہراہ کو منفرد اور مثالی بنایا جائے گا۔اجلاس میں میگا پراجیکٹ کی فنڈنگ سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔دریں اثناڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے لودھراں پبلک سکول کا دورہ کیا اور ٹیچرز ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے اساتذہ کا سکلز پر مہارت حاصل کرنا ضروری ہے،ٹیچرز و سٹاف کو دور جدید کے علوم پر دسترس حاصل کرنا ہوگی،ادارے کی ترقی اور وسائل دستیابی کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے،بیسٹ پرفارمینس کی بدولت اپنا امیج بہتر کرنا وقت کی ضرورت ہے،جدید دور کے عین مطابق ڈیجیٹل سکلز ڈویلپمنٹ پر فوکس کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ملتان روڈ پر ستھرا پنجاب کی ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔ورکرز شاہراہوں کے ساتھ نالیوں کی صفائی پرفوکس کرنے اور محنت سے عوامی خدمت،فرائض ادائیگی پر بھی زور دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں