آئی ایم ایف پیٹرول پر عائد لیوی کم کرنے پر راضی نہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک-آئی ایم ایف پیٹرول پر عائد لیوی کم کرنے پر راضی نہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک-امریکی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک، ایران نے زنجان حملے کی تصدیق کر دی-امریکی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک، ایران نے زنجان حملے کی تصدیق کر دی-پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی پر دفتر خارجہ کا اظہارِ تشویش-پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی پر دفتر خارجہ کا اظہارِ تشویش-پی ایس او سمیت بڑی آئل کمپنیوں کا اربوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب-پی ایس او سمیت بڑی آئل کمپنیوں کا اربوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب-لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور-لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کو ریلیف، این سی سی آئی اے کیس میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے درج مقدمے میں فوری گرفتاری سے تحفظ دیتے ہوئے ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج ہے اور عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش ہونا مقصود ہے، تاہم گرفتاری کا خدشہ موجود ہے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نورین نیازی کو ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت فراہم کی اور ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونے تک انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بغیر گرفتاری کے اپنے قانونی حقوق استعمال کر سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں