مبینہ گھریلو ناچاقی پر ماں کی چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ، خاتون محفوظ، بچوں کی تلاش جاری-مبینہ گھریلو ناچاقی پر ماں کی چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ، خاتون محفوظ، بچوں کی تلاش جاری-پنجاب یونیورسٹی: شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں مرغیاں پالنے کا انکشاف، تحقیقاتی کمیٹی قائم-پنجاب یونیورسٹی: شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں مرغیاں پالنے کا انکشاف، تحقیقاتی کمیٹی قائم-جنوبی پنجاب سمیت صوبہ میں اینٹی کرپشن شکنجہ سخت، بدعنوان افسروں و اہلکاروں کی کڑی نگرانی-جنوبی پنجاب سمیت صوبہ میں اینٹی کرپشن شکنجہ سخت، بدعنوان افسروں و اہلکاروں کی کڑی نگرانی-گھریلو تشدد، میاں بیوی جھگڑے تیز، ملتان ریجن میں ڈیڑھ سال میں 56 ہزار شکایات-گھریلو تشدد، میاں بیوی جھگڑے تیز، ملتان ریجن میں ڈیڑھ سال میں 56 ہزار شکایات-حسنین بوسن قتل کیس کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو پھانسی، ساتھی کوعمرقید کی سزا-حسنین بوسن قتل کیس کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو پھانسی، ساتھی کوعمرقید کی سزا

تازہ ترین

لاہورکوآپریٹو سکینڈل: ندیم ورک کی بحالی درخواست مسترد، بیرون ملک فرارکی تیاری

لاہور( روزنامہ قوم انویسٹی گیشن سیل) پنجاب آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رائیونڈ روڈ لاہور میں 15 ارب روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث خود ساختہ صدر ندیم اکرام ورک کی بطور صدر بحالی کی درخواست سیکرٹری کوآپریٹو نے مسترد کر دی اور حکم دیا کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی ہی سوسائٹی کے کنٹرول کو سنبھالے گی اور سارے معاملات کا جائزہ لے کر تفصیلی آڈٹ کرے گی۔ سیکرٹری کے حکم سے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل تین رکنی عبوری کمیٹی نے سوسائٹی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ ندیم اکرام ورک پاکستان سے فرار ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ روزنامہ قوم نے اربوں روپے کے اس سکینڈل کو بے نقاب کیا اور اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبدول کروائی اس پر سیکرٹری کوآپریٹو کے حکم پر ڈیپارٹمنٹ نے فوری ایکشن لیا اور سوسائٹی کا کنٹرول سنبھال لیا۔ قبل ازیں ندیم اکرام ورک ہائی کورٹ سے بھی اپنی درخواست مسترد کروا چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں