قتل یاخودکشی؟ کاروباری وسماجی شخصیت حمزہ مغل دفترمیں مردہ پائے گئے

میلسی(نامہ نگار،نمائندہ قوم) معروف کاروباری و سماجی شخصیت حمزہ مغل غلہ منڈی کے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی، ابتدائی طور پر وقوعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔پولیس معروف سماجی رہنما اور آڑھتی محمد حمزہ مغل گزشتہ روز غلہ منڈی میلسی میں واقع اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر حمزہ مغل نے ذہنی تناؤ اور کاروباری پریشانیوں کے باعث خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا تاہم واقعے کی اصل نوعیت تاحال واضح نہیں ہوسکی،ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق رمضان کے مطابق اس مرحلے پر حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ یاد رہے متوفی حمزہ مغل سماجی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بھی علاقہ بھر میں شہرت رکھتے تھے اور اپنی نجی تنظیم مغل فاؤنڈیشن کے ذریعے شہر بھی سمیت دیگر علاقوں میں مختلف فلاحی منصوبوں میں تعاون کرتے رہے جبکہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور میلسی پریس کلب کے ترقیاتی امور میں بھی ان کا کردار انتہائی قابل تحسین رہا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں