قادرپورراں(نمائندہ خصوصی)قادرپورراں کے علاقے بستی دھوپ سڑی اکرم آباد میں افسوسناک اور شرمناک واقعہ!مدرسے کے مولوی محمد ثقلین نے قرآن پڑھنے کے لیے آنے والے معصوم بچے کو صفائی کے بہانے کمرے میں بھیج کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق مولوی محمد ثقلین نے معصوم بچے امان اللہ عمر 10 سال کو کمرے میں صفائی کا کہہ کر بھیجا اور خود پیچھے پہنچ کر معصوم بچے کو اپنی حوس کا نشانہ بنادیا۔بچے کی چیخ و پکار اور شور و واویلا پر محلے دار اور معززین علاقہ موقع پر جمع ہو گئے، جبکہ زیادتی کے باعث معصوم بچہ بے ہوش ہو گیا۔اہلِ علاقہ نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، جس پر تھانہ قادر پورراں پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم مولوی کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔پولیس نے بے ہوش بچے کو فوری طبی امداد اور میڈیکل معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔







