راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

فلسطین و کشمیر پر پاکستان کا مؤقف، وزیراعظم آج اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے

نیو یارک/اسلام آباد: فلسطین کے دو ریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ یہ کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کی قیادت میں ہو رہی ہے اور اسے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک رہیں گے، جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مضبوط مؤقف اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم اپنے خطاب میں غزہ کی صورتحال، فلسطینی عوام کی مشکلات، دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی، اسلامو فوبیا اور دیگر عالمی مسائل پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں، خصوصی تقریبات اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے، جبکہ ان کی امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں