فرینڈزگروپ کاعشائیہ میں پاورشو، تاجروں، صنعتکاروں کی بھرپورشرکت

ملتان(جنرل رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلہ میں فرینڈز گروپ کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے معروف صنعتکار فیصل مختار،شیخ فضل الٰہی، ڈاکٹر محمد شفیق خان پتافی،شیخ محمد طاہر ،شیخ فیصل سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کسی کی جاگیر نہیں یہ تمام انڈسٹریل،تاجروں اور صنعتکار وں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے اس لیے چیمبر تک اپنی رسائی کو آسان اور یقینی بنانے کے لیے فرینڈز گروپ آف ملتان کے امیدواروں کارپوریٹ کلاس خواجہ ریاض حسین صدیقی، حسین احمد فضل، محبوب الٰہی، محمد اسلم، شیخ عمران ارشد، محی الدین اورنگزیب عالمگیر، محمد اسلم بھٹہ، ندیم احمد شیخ، محمد بلال احمد شیخ، خواجہ محمد عمراور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران اظہر ممتاز ٹیپو، شیخ محمد طاہر،چوہدری طارق کریم، نواب عاطف اشفاق، حماد احمد میاں، حافظ عمیر سعید، مرزا شاہد حسین، عبدالوہاب، خواجہ احمد نبیل، حسن اقبال، حافظ طارق بشیر چوہدری، محمد شہزاد کریم کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔ شیخ محمد طاہر نے مزید کہا کہ ہمارے نزدیک کوئی بھی تاجر بڑا یا چھوٹا نہیں ہے جوبھی تاجر ہے کاروبار کرتا ہے تجارت کرتا ہے اسے چیمبر آف کامرس کا ممبر بننے کاحق حاصل ہے یہ جیت ہماری نہیں بلکہ ہر اس تاجر،صنعتکار، بزنس مین کی جیت ہوگی جیسے کئی سالوں نے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ہمارا منشور تمام تاجروں،صنعتکاروں کی عزت،آسان اور شفاف ممبر شپ،میرٹ پر مبنی قیادت،موروثی سیاست کا خاتمہ اور جمہوریت کا فروغ، ایکٹو اور جوابدہ قیادت،فعال ایگزیکٹوکمیٹی اور ذمہ داری کا حلف، مضبوط سب کمیٹیاں اور ماہرین کی شمولیت، سی ای او راؤنڈ ٹیبل اور باقاعدہ سی ای او فورمز، دیانت شفافیت اور شماہی کارکردگی رپورٹ،ممبر سہولت مرکزاور مقررہ سروس اسٹینڈ رڈز،سرکاری اداروں میں مؤثر نمائندگی، کاروبا ر میں آسانی، تربیت آگاہی اور نالج سنٹر،مینٹو شپ اور آئندہ نسل کی قیادت سازی، قانونی اصلاحات ریسرچ اور پالیسی ایڈووکیسی، سالانہ بزنس ایجنڈا، کاروباری روابط برآمداداورنئے مواقع نئے کاروباری افرادکی سرپرستی، ملتان وینچرہب نوجوان کاروبار افراد کا پلیٹ فارم، ڈیجیٹل چیمبر بروقت معلومات اور اردوکا فروغ، فائر سیفٹی سیکورٹی اور کاروبار تحفظ، وعدہ سماجی ذمہ داریCSRاور فلاح وبہبود،ملتان کی معاشی ترقی ہمارا مشن ہے۔عشائیہ میں تاجروں،صنعتکاروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کرتے ہوئے فرینڈز گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں