مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

فارم ہاؤس دکھانے کے بہانے پراپرٹی ڈیلر خاتون قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے 60 سالہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مقتولہ مسرت بی بی پراپرٹی کا کاروبار کرتی تھیں اور متعدد زمینوں کی مالک بھی تھیں۔
پولیس کے مطابق تین مرد اور ایک خاتون نے مسرت بی بی سے رابطہ کر کے فارم ہاؤس خریدنے کے بہانے انہیں ایک مخصوص مقام پر بلایا۔ خاتون جب ان کے ہمراہ زمین دکھانے کے لیے روانہ ہوئیں تو چک بیلی روڈ کے قریب پہنچنے پر ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا ان افراد کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کا لین دین جاری تھا، جس کے تناظر میں یہ حملہ کیا گیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے، اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں