مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے پر ملازم قتل

لاہور کے علاقے مناواں میں عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکاندار کے بیٹے نے ملازم پر بہیمانہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق، مناواں میں دکان کے مالک کے بیٹے نے عید پر اضافی چھٹیاں کرنے پر اپنے ملازم عبداللہ پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔
مقتول کے والد شہزاد کی شکایت پر مناواں پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ دکان مالک کے بیٹے اصغر نے عبداللہ پر شدید تشدد کیا۔
والد کے مطابق عبداللہ گزشتہ 9 سال سے اسی دکان پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔ ایس پی کینٹ نے ہدایت دی ہے کہ ملزم کو مضبوط شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے اور مقتول کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں