عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو، مقتدیٰ الصدر کی ایران اور اتحادی ملیشیاؤں کو سخت وارننگ-عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو، مقتدیٰ الصدر کی ایران اور اتحادی ملیشیاؤں کو سخت وارننگ-قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن کا مریم نواز کو کرارا جواب-قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن کا مریم نواز کو کرارا جواب-آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق

تازہ ترین

عمران خان نے اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

عمران خان پر فائرنگ کیس: گوجرانوالہ کی عدالت کا بڑا فیصلہ

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ 2022 کے دوران عمران خان پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں دو بار عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے چار افراد کے معاملے میں نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزائیں بھی سنائیں۔
شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔
عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ کے مطابق استغاثہ طیب جہانگیر بٹ کے خلاف کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق نوید کی تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔ یاد رہے کہ 7 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں عمران خان سمیت دیگر مقامی رہنما زخمی ہوئے تھے، جبکہ شہری معظم گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔
ملزم نوید کو واقعے کے فوری بعد موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں