جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، عالمی غذائی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ، ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-تحسین سکینہ کی دل کی مراد پوری ہوئی، عابدہ پروین صاحبہ نے باقاعدہ شاگردی میں لے لیا-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج-بہاول پور: صحافی پر بااثرافراد کا تشدد، انگلی توڑدی، صحافتی حلقوں کا شدید احتجاج

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر اہم پیشرفت کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار وکیل سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جو خود عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے تحریری حکم کے باوجود گزشتہ منگل کے روز انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اعزاز نے عدالتی حکم پر عمل درآمد سے انکار کیا، لہٰذا عدالت اپنے نمائندے کو ان کے ساتھ بھیجے تاکہ حکم پر عمل ہو۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ سلمان اکرم راجا کی ملاقات کے معاملے کو یقینی بنایا جائے۔
جج نے مزید کہا کہ اگر وکیل اپنے مؤکل سے ملاقات نہیں کر سکتے تو وہ ’ٹوئٹر ایکس کیس‘ میں عدالت کی معاونت کیسے کریں گے؟ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کیوں نہیں کروائی گئی؟ جس پر انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس بارے میں متعلقہ حکام کو دوبارہ آگاہ کریں گے۔
ت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت کی تاریخ تحریری حکم نامے میں جاری کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں