خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور، اشتہاری قرار دینے کا حکم واپس

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ علیمہ خان، جو چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ہیں، پر 26 نومبر کے احتجاجی مظاہرے کے کیس میں اشتہاری ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر خود کو قانون کے حوالے کیا، جس پر جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مئی کو کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔
عدالت نے علیمہ خان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت بھی دی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔
علیمہ خان نے اس دوران اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ حالات ہنگامی اور غیر معمولی نوعیت کے ہیں، اس لیے انہیں بھائی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں