ایران دشمن سے جنگ دوبارہ شروع ہونے کیلئے تیار ہے، چاہے نوبت قیامت خیز جنگ تک ہی کیوں نہ پہنچ جائے: باس عراقچی-ایران دشمن سے جنگ دوبارہ شروع ہونے کیلئے تیار ہے، چاہے نوبت قیامت خیز جنگ تک ہی کیوں نہ پہنچ جائے: باس عراقچی-علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم-علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم-سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا-سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا-پی ٹی آئی کو طے کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطا تارڑ-پی ٹی آئی کو طے کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطا تارڑ-لانگ مارچ بیک ڈور رابطوں کے باعث ملتوی نہیں کیا گیا، سلمان اکرم راجہ-لانگ مارچ بیک ڈور رابطوں کے باعث ملتوی نہیں کیا گیا، سلمان اکرم راجہ

تازہ ترین

علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے علیمہ خان کو جیل میں ملاقات کی اجازت اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر پنجاب کے ہوم سیکرٹری کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ جیل میں علیمہ خان کو روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا فراہم کیے جانے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی۔
جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کو جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ملاقات کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان کو جیل میں روزمرہ استعمال کی مختلف ضروری اشیا فراہم کردی گئی ہیں۔ ان اشیا میں بیڈ شیٹ، کمبل، جوتے، 6 سوٹ، کالے رنگ کا بیگ، تولیہ، فیس واش، برش اور شال شامل ہیں۔
عدالت نے جیل میں ملاقات اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر پنجاب کے ہوم سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں