راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

عدالت کا بڑا فیصلہ: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، جیل حکام کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔ یہ توسیع 9 مئی اور دیگر مقدمات میں دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر دلائل پیش کیے گئے۔ عدالت نے دونوں کو 28 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔
سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارروائی 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدام قتل اور جعلی رسیدوں سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی قانونی نمائندہ شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں