عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے کے بعد 4,080 ڈالر تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر ہونے والے اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3,000 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2,572 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 79 سینٹ کمی کے بعد 58 ڈالر 15 سینٹ پر آ گئی، تاہم مقامی صرافہ بازار میں چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔ فی تولہ چاندی 79 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 294 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 68 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 396 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں