سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی فی اونس قیمت 35 ڈالر کم ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی۔ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب سونے کے برعکس مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 329 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 283 روپے ہوگئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں