Post Views: 26
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا اور چاندی دونوں سستے ہو گئے۔
عالمی مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 73 ڈالر پر آ گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہو گئی۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 123 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 339 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 106 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 434 روپے پر آ گئی۔







