Post Views: 138
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنا دورہ یورپ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے فرانس کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ انہیں فرانس میں دو روز قیام کرنا تھا، تاہم اب وہ برطانیہ سے ہی پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی برطانیہ میں موجودگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ان سے ملاقات کی، جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔







