خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

شیخ رشید کو عمرہ کی اجازت، عدالت نے ون ٹائم بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے عمرہ ادائیگی کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔
سماعت کے دوران شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے تو نکال دیا گیا تھا، تاہم دوبارہ پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے، جو بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دورانِ سماعت وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے نمائندوں نے بتایا کہ شیخ رشید کا نام انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرہ پر جانے دیا جائے، شاید ان کی دعاؤں سے ملک کے حالات بہتر ہو جائیں۔
بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں ون ٹائم عمرہ کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں