راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

شہباز شریف کی مون سون سیلاب پر سیاسی قائدین سے رابطے

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر مختلف سیاسی شخصیات سے رابطے کیے ہیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور جنوبی سندھ، خاص طور پر کراچی میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں شہری علاقوں میں سیلاب اور جان و مال کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت دی کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں اور عوام کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کریں۔
وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے بھی رابطہ کیا اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر بات چیت کی۔ شہباز شریف نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ریسکیو اور امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کو سراہا۔
اسی طرح وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی ٹیلی فون پر بات ہوئی، جس میں سندھ میں حالیہ بارشوں اور آئندہ متوقع بارشوں کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِاعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے اور دیگر وفاقی اداروں کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں