Post Views: 107
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کر دی گئی ہے، جو چند سال پہلے ناممکن لگتا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی سستی ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹایا۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیراعظم تھے، تو سیکیورٹی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے تھے۔ انہوں نے ابھی نندن کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اجلاس بلایا، مگر عمران خان نے شرکت نہیں کی، اور آج وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں اجلاس میں بلایا جائے، ورنہ پارٹی کو شرکت سے روک دیں گے۔







