شاہ رکن عالم، دہلی گیٹ اور تھانہ پاک گیٹ نے برآمد کی گئیں موٹرسائیکلیں ،موبائل فونز مدعی مقدمات کے حوالےکردیں

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ رکن عالم ، تھانہ دہلی گیٹ اور تھانہ پاک گیٹ کی شہریوں کےسال 2026ء کے مقدمات میں موٹرسائیکلز اور موبائل فون کی برآمدگی۔ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم احسن سجاد ،ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ تنویراسلم اور ایس ایچ او تھانہ پاک گیٹ عبدالنوید نے مدعی مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلز اور موبائل فون برآمد کر کے مدعی مقدمات کے حوالے کی۔مدعی مقدمات نے ریکوری ملنے پر سی پی او ملتان اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں