سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ 9,100 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث خریداروں کو ایک بار پھر مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 63 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھنے میں آئے۔
آل پاکستان صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 802 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے تک جا پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں