Post Views: 105
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 49 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 692 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 30 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔







