سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے مقرر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 406 ڈالر ہوگئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں