سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، عوامی مفاد میں حکومت زمین حاصل کر سکتی ہے مگر منصفانہ معاوضہ لازم قرار-سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، عوامی مفاد میں حکومت زمین حاصل کر سکتی ہے مگر منصفانہ معاوضہ لازم قرار-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نرخ نیچے آگئے-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نرخ نیچے آگئے-کوٹ ادو: 7 ماہ پرانا حراستی موت کیس پھر زندہ، قبر کشائی، والد نے ڈیل آفر ٹھکرا دی-کوٹ ادو: 7 ماہ پرانا حراستی موت کیس پھر زندہ، قبر کشائی، والد نے ڈیل آفر ٹھکرا دی-ڈاکٹر بھابھہ کو ریلیف، مُقرب اکبر کی رپورٹ پر بی زیڈ یو انتظامیہ کی غیر جانبداری سوالیہ نشان-ڈاکٹر بھابھہ کو ریلیف، مُقرب اکبر کی رپورٹ پر بی زیڈ یو انتظامیہ کی غیر جانبداری سوالیہ نشان-گندم خریداری، پاسکو کا 53 سالہ سنہرا دور تمام پنجاب میں نِجی ماڈل، حکومتی سہولتکاری ناکام-گندم خریداری، پاسکو کا 53 سالہ سنہرا دور تمام پنجاب میں نِجی ماڈل، حکومتی سہولتکاری ناکام

تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نرخ نیچے آگئے

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں دونوں قیمتی دھاتوں کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 150 ڈالر تک آگئی، جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 37 سینٹس کم ہو کر 62 ڈالر پر آگئی، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 37 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 679 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 31 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 726 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں