سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا، قیمت میں مسلسل اضافہ

کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے باعث سونے کی قیمت نئی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار 415 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے، جہاں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 601 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 146 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 111 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 125 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 96 روپے ہوگئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں