کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 149 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 156 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 900 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے رہ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 410 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 413 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 946 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 373 روپے کم ہو کر 5 ہزار 895 روپے ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔







