Post Views: 18
جتوئی (نمائندہ قوم) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع خالطی کی رہائشی لطیفاں مائی زوجہ ارشاد احمدنے حکام کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر ارشاد احمدنے اسے دودھ میں نشہ آور گولیاں ملا کر پلادیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی ۔ اس دوران اس کے شوہر نے سوتیلی بیٹی حافظ قرآن حاجرہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہی۔اس نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔







