سانحہ کاہنہ: مریم نواز کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، مالی امداد کے چیک بھی تقسیم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کی اور غمزدہ والدین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے دکھی ماؤں کو گلے لگا کر تسلی دی اور کہا کہ اس المناک واقعے پر الفاظ ان کے دکھ کا احاطہ نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے اور حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ روپے جبکہ زخمی افراد کے لیے 5 لاکھ روپے مالی امداد مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔
مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں