احمد پور شرقیہ(تحصیل رپورٹر) احمد پور شرقیہ میں زمین کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔مسلح افراد نے مرد خواتین کا نہتے خاندان پر دھاوا بول کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ محمد طالب حسین نے اپنی بیوی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیوی کے ہمراہ رقبہ پانچ کنال نو مرلے جو کہ ہمارا وراثتی رقبہ ہے جس پر ہم قابض مالک چلے آ رہے ہیں اپنی فصل کپاس میں پانی لگا رہے تھے کہ ملزمان عاشق شکیل اختر دلاور خان قاسم یاسین اور خواتین میں شامل فاطمہ بی بی بسرا بی بی جو ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح تھیں انہوں نے آتے ہی ہم پر دھاوا بول دیا ہمیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ڈنڈے سوٹے اور کلہاریوں کے وار سے میری بیوی کا بازو توڑ ڈالا اور میرے بھائی کے سر پر شدید ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کیا اہل علاقہ گواہان میں شامل رضوان یاسر وغیرہ کے منت سماجت پر ہماری جان بخشی ہوئی بر وقت 15 پر کال کی گئی جائے وقوعہ پر پولیس نہ پہنچتی تو شاید ملزمان ہمیں جان سے مار دیتے کیونکہ ملزمان ہمیں جان سے مارنے کی نیت سے آئے تھے اہل علاقہ لوگوں میں شامل محمد ارسلان محمد رضوان خدا بخش محمد رمضان فیاض حسین محمد عمران محمد ندیم ریاض احمد لیاقت علی عبدالستار سکندر و دیگر کا کہنا تھا قبضہ مافیا کے خوف سے پورا علاقہ تنگ ہے وقوع کے دوران 1122 کی مدد سے انھیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ ہمیں انصاف فراہم نہیں کر رہی بلکہ ہم پر صلح کے حوالے سے دباؤ ڈال رہی ہے ہمیں ڈی پی او بہاولپور کے علاوہ آئی جی پنجاب وزیراعلی پنجاب تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔







