زمیندار کی کھیتوں میں کام کرتی لڑکی اغوا کرکے زیادتی

گگومنڈی(نامہ نگار)زمیندارنے گن پوائنٹ پرکھیتو ں میں کام کرتی مزدورلڑکی کواُٹھالیا۔ڈیرہ پرلے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔وڈیووائرل کردی۔ چشتیاں منڈی کارہائشی محمداکرام گزشتہ سیلاب سے متاثر ہوکرخاندان سمیت نواحی گاؤں 53۔کے بی میں اپنے رشتہ دارکے گھرآبادہوگیاتھا محمداکرام کی19سالہ بھانجی زویااشرف کھیتوں میں مزدوری پرمکئی توڑرہی تھی کہ چک نمبر51۔کے بی کے زمیندارعمرفاروق عرف عمیری نے ساتھیوں ایوب،اختر اورسلیم سمیت گن پوائنٹ پرزویااشرف کودیگرمزدروں کے سامنے ہی اُٹھالیااوراپنے ڈیرہ پرلے جاکرزیادتی کا نشانہ بنایا۔اس دوران اخترعرف سونی موبائل سے وڈیوبناتارہاجبکہ سلیم اورایوب اسلحہ لہراتے ہوئے ڈیرہ کے باہرپہرہ دیتے رہے۔ زمیندارعمرفاروق نے متاثرہ لڑکی کووڈیودکھاتے ہوئے کہاکہ میں جب بھی بلاؤں تمہیں ڈیرہ پرآناہوگازویااشرف کے دوبارہ زمیندارکے ڈیرہ پرنہ جانے پرملزمان نے وڈیووائرل کردی ۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی تھانہ جھال سیال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں