Post Views: 24
راولپنڈی: وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 6 ماہ کے عرصے کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں راولپنڈی میں 6 ماہ تک تعینات رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعینات فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت کرے گی، جبکہ حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کی سکیورٹی بھی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔







