راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے پاکستان بلائی گئی خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون کی تقریباً دو سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے پاکستان آنے کے بعد اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا اور تقریباً چار ماہ قبل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے کا فلیٹ حاصل کرکے رہائش اختیار کی۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس دوران ملزم نے اسے متعدد مرتبہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ شادی کے مطالبے پر مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اسے فلیٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتا تھا اور مبینہ طور پر تشدد بھی کرتا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم جاتے ہوئے اس کے پیسے بھی اپنے ساتھ لے گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش اسپیشل سیکچوئل انویسٹی گیشن آفیسر یونٹ (SSIO Unit) کے سپرد کردی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں