راجن پور(ڈپٹی بیورو چیف) راجن پور میں اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی۔ ستھرا پنجاب میں بوگس بھرتی اور بھاری رقم کی ادائیگی پر افسران کے خلاف مقدمہ درج۔ پولیس نے تین افسران کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ متعد د افسران کے تحقیقات میں نام ظاہر ہونے کا امکان۔ دوسری طرف بچاو کے لیے افسران نے سیاسی کوشیش تیز کر دی۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر مٹھوخان کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق ذرائع کے مطابق ستھر ا پنجاب کے زیر اہتمام صفائی کے پروگرام کا ٹھیکہ روجھان کا افتخار اینڈ کو دیا گیا جس نے فرضی ملازمین ظاہر کرکے افسران کی ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے ملازمین کی تنخواوں کی مد میں خزانہ سے نکلوائے گئے۔ انکوری مجاذ اتھارٹی بحوالہ نمبری4046مورخہ 21/8/2026کے تحت عمر فاروق تحصیل منیجر روجھان۔ محمد فیصل ظہور اپریشنل منیجر حبیب اللہ فنانس افسیر۔ عدیل افتخار سی ای او افتخار اینڈ کمپنی شامل ہیں باقی دیگر ملوث ملازمین کی دوران تحقیق ثبوت ملنے کا امکاں ہے۔ انٹی کرپشن پولیس نے ملزمان افیسران کے خلاف زیر دفعہ P.L.A5/2/47./409ت پ مقدمہ درج کرکے مزیدکاروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشنل بھیج دیا ہے۔ واضع ہے کہ روجھان میں صفائی ورکز نے تنخوائیں نہ ملنے پر احتجاج بھی کیا تھا جس میں حکومتی ارکان اسمبلی نے مداخلت کرکے افسران کو ادائیگی کا حکم دیاتھا۔ راجن پور۔ جام پور اور گردنواح کے ورکرز اور ملازمین کی کئی ماہ تنخوائیں ہڑپ کرنے کے علاوہ ڈیلی بھی کاٹ کرکے افسران بے دردی سے قومی خزانہ کو لوٹ رہے ہیں شہری ساجد حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری سے غیر جانبدار تحقیق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اگر ہر علاقے میں تحقیق کی جائے تو بڑھ مگر مچھ کے علاوہ کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث چہرے سامنے عیاں ہو نگے۔







