’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا اروبا مرزا کے دعوؤں پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ اروبا مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبینہ پرانے چیٹ اسکرین شاٹس شیئر کیے جانے کے بعد اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔
چند روز قبل اروبا مرزا نے انسٹاگرام پر ایسے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جنہیں انہوں نے ثاقب چدھڑ کے پرانے پیغامات قرار دیا تھا۔ اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ثاقب چدھڑ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ زیرِ گردش پیغامات ان کے اصل اکاؤنٹ سے نہیں بھیجے گئے بلکہ کسی جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے یہ مواد پھیلایا گیا، جبکہ ان کا آفیشل اکاؤنٹ ہمیشہ ان کے ذاتی استعمال میں رہا ہے۔
ثاقب چدھڑ کا کہنا تھا کہ اروبا مرزا کبھی بھی ان کی ذاتی زندگی میں اہم حیثیت نہیں رکھتی تھیں اور نہ ہی ان کے درمیان ایسا کوئی تعلق موجود تھا جسے اس انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اختلاف یا دشمنی اپنی جگہ، لیکن دشمنی میں بھی وقار ہونا چاہیے اور “دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے۔”
اروبا مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس اور ثاقب چدھڑ کی وضاحت کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے، جہاں صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
نوٹ: دونوں فریقین کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں