خانیوال(خبر نگار سے)خانیوال کے درجنوں ستھرا پنجاب کے ملازمین دربدر،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،درجنوں ملازمین نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کے آفس کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا، ملازمین نے مینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ ستھرا پنجاب کی صاف ستھری کرپشن، غریب ورکرز کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے انتظامیہ کی جیب گرم کی جانے لگے ۔ضلعی افسران کے دفاتر کے باہر احتجاج بھی بے سودرہا۔ ورکرز صفائی کا نظام چھوڑ کر افسران کے دفاتر کے دھکے کھانے لگے جبکہ یونین کونسل میں صفائی نہ ہونے سے ستھرا پنجاب گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل یونین کونسل 120 کے ورکرز لرپشن پر سراپا احتجاج انتظامیہ نے نئے بندے بھرتی کرنے کی دھمکی دے دی،دوسری جانب درجنوں ملازمین کو تنخواہیں دیئے بغیر نکال دیا گیااور ملازمین کو کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ،انہوں نے مزید بتایا کہ جن ملازمین کو تنخواہیں دی جارہی ہیں ان سے پانچ ہزار سے دس ہزار روپے ماہ وصول کیے جاتے ہیں ۔ ستھرا پنجاب کے ملازمین نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔







