خانیوال (خبر نگار)منشیات،بھتہ خوری نیٹ ورک ٹوٹ گیا، فیصل مہدی گینگ کے4 ملزم ہلاک ہوگے۔ہلاک ہونے والے ملزمان خانیوال اور کچہ کھوہ کے علاقوں میں منشیات کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کو چلا رہے تھے جو نوجوانوں کے حساب سے منشیات سپلائی کرتا تھا۔یہ گینگ بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھا اور شہریوں سے فون پر لاکھوں روپے تاوان لیتا تھا۔ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔خانیوال پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث فیصل مہدی گینگ کے چار کارندوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد کے مطابق 15 جون 2026 کو توالی سٹی خانیوال کی حدود میں ایک انتہائی دردناک واقعہ آیا تھا جہاں ایک گاڑی کے اندر موجود چار افراد کو 20، 20 گولیاں ماری گئیں۔ اس قتل عام نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔ تو انکشاف ہوا کہ اس واقعہ کا سربراہ ملزم فیصل مہدی تھا جو اس سے قبل بھی 11 قتل کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا تھا اور اس کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی۔ ڈی پی او خانیوال کے مطابق پولیس گزشتہ ایک ماہ سے دن رات اس کیس پر کام کر رہی تھی۔ ایک اہم کڑی ملنے پر ملزمان کا تعاقب کیا گیا، جس کے نتیجے میں شہورہ اور خانیوال کے علاقوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں چاروں ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان خانیوال اور کچہ کھوہ کے علاقوں میں منشیات کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کو چلا رہے تھےجو نوجوانوں کے حساب سے منشیات سپلائی کرتی تھا۔ اس کے علاوہ یہ گینگ بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھا اور شہریوں سے فون پر لاکھوں روپے تاوان لیتا تھا۔ ٹیم کیکارکردگی کو سراہا گیا۔ ڈی پی او خانیوال نے اس بڑی کامیابی پر اپنی ٹیم کو سراہا۔ جس میں ایس ایچ او کوتوالہ راشد جنت، ایس ایچ او اے ڈی خانیوال رمضان گل، ایلیٹ انچارج اور دیگر نفری شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے تمام مراحل آر پی او اور آئی جی پنجاب کی جانب سے مسلسل رہنمائی حاصل رہی۔ جس کی بدولت خانیوال میں دہشت اور خوف پھیلانے والے اس نیٹ ورک کا خاتمہ ممکن ہو سکا۔







