خانیوال اور چوک مکول میں المناک حادثات، میاں بیوی، بیٹی، بہن سمیت 8 افراد جاں بحق

خانیوال،چوک مکول (نمائندہ خصوصی،خبرنگار )خانیوال اور چوک مکول میں المناک حادثات، میاں بیوی،بیٹی،بہن سمیت 8افرادجاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقے 3 کسی ملتان روڈ پر مزدہ اور دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی،بہن اور بیٹی شامل ہیں،ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے میں 32 سالہ بابر ولد محمد اقبال، 30 سالہ فاطمہ زوجہ بابر،30 سالہ مصباح دختر اقبال اورزریش فاطمہ دختر اقبال جاں بحق ہوگئے ،حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔چوک مکول سےخبرنگار کےمطابق مویشیوں سے بھرا مزدا آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق متعددمویشی ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔جاںبحق افراد کا تعلق شاہ جمال کے نواحی علاقوں سے ہے، محمد عمران شاہ کی قطب شاہ میں نماز جنازہ ادا رقت آمیز مناظر ۔ شاہ جمال کے نواحی علاقوں کچہ کینجھر، علی دی بستی، بستی ہمڑیں اور قطب شاہ سے تعلق رکھنے والے بیوپاری مزدا شاہ زور پر خرید کئے گئے ڈنگر ڈھور فروخت کی غرض سے علی الصبح ملتان لے جارہے تھے کہ تھرمل بائی پاس کے قریب مزدا بے قابو ہو کر کھڑے آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا تیز رفتاری کے باعث اس قدر شدید دھماکہ ہوا کہ کہ مزدا شاہ زور تباہ جبکہ اس میں سوار ڈرائیور سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے چار افراد ڈرائیور محمد رمضان رند سکنہ بستی رند، محمد عامر ڈیوالا بستی ہمڑیں، محمد فیاض ابھیچر سکنہ علی دی بستی، محمد عمران شاہ سکنہ قطب شاہ زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد جعفر شاہ اور ایک اور شخص شدید زخمی ہو گئے جن کے جسم کی ہڈیوں میں فریکچر بتا ئے جاتے ہیں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ڈالے میں موجود متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے ایک جاں بحق عمران شاہ کی نماز جنازہ بستی قطب شاہ میں ادا کر دی گئی ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں