خاتون کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت-خاتون کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت-مخدوم رشید: غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں زرخیز زرعی اراضی نگلنے لگیں، حکام خواب خرگوش میں-مخدوم رشید: غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں زرخیز زرعی اراضی نگلنے لگیں، حکام خواب خرگوش میں-محکمہ ہیلتھ میں جعلی دستاویزات پر تقرری، بعد ازاں استعفیٰ کیلئے دباؤ کی تحقیقات کا آغاز-محکمہ ہیلتھ میں جعلی دستاویزات پر تقرری، بعد ازاں استعفیٰ کیلئے دباؤ کی تحقیقات کا آغاز-پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپیہ کی کمی عوام کیساتھ مذاق:عامر ڈوگر-پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپیہ کی کمی عوام کیساتھ مذاق:عامر ڈوگر-والد کے قتل کا صدمہ، انصاف کی منتظر معصوم بچی ذہنی مفلوج ہو کر ہسپتال پہنچ گئی-والد کے قتل کا صدمہ، انصاف کی منتظر معصوم بچی ذہنی مفلوج ہو کر ہسپتال پہنچ گئی

تازہ ترین

خاتون کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون کے تحفظ کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایک بے گناہ خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنا اعلیٰ انسانی اقدار، بہادری اور قومی خدمت کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
صدر مملکت نے اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور مکمل سدباب ضروری ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خاتون کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر کے غیر معمولی جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں