عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو، مقتدیٰ الصدر کی ایران اور اتحادی ملیشیاؤں کو سخت وارننگ-عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو، مقتدیٰ الصدر کی ایران اور اتحادی ملیشیاؤں کو سخت وارننگ-قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن کا مریم نواز کو کرارا جواب-قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن کا مریم نواز کو کرارا جواب-آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق

تازہ ترین

حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کن نتائج دکھائے ہیں، اور مخالفین کے دعووں کے باوجود، منی بجٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بات کابینہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے وزیر خزانہ، سیکریٹری فنانس، نائب وزیراعظم، وزیر منصوبہ بندی اور دیگر تمام ٹیم ممبران کو کامیابی پر مبارکباد دی، اور کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات کے باوجود منی بجٹ نہیں آرہا۔
وزیراعظم نے عام آدمی کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ صوبوں نے زرعی ٹیکس کے معاملے میں اپنے حصے کا تعاون دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے پچھلے سال 9 کھرب روپے کا ہدف دیا تھا، جب کہ اس سال یہ ہدف 12.9 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو معیشت کے استحکام کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ ٹیکس وصولی میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور میں نے آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی پیشکش کو مسترد کردیا، کیونکہ اگر ہم یہ پیشکش قبول کر لیتے تو معیشت مزید مشکلات کا شکار ہو جاتی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں