Post Views: 17
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 40 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔







