آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو کی ن لیگ پر کڑی تنقید، دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کا مطالبہ-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-کل بلاول کسی کا گلہ پکڑ رہے تھے، پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے، عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردعمل-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق-اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق-پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی-پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی-آزاد کشمیر الیکشن پر سیاسی محاذ گرم، مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر طنز، حسن مرتضیٰ کے سنگین الزامات-آزاد کشمیر الیکشن پر سیاسی محاذ گرم، مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر طنز، حسن مرتضیٰ کے سنگین الزامات

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران افسوسناک واقعہ، 25 سالہ امیدوار دوڑتے ہوئے جاں بحق

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے فزیکل ٹیسٹ دینے آنے والا ایک نوجوان دوڑ کے دوران اچانک بے ہوش ہو گیا اور جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ امیدوار اسحاق بھرتی کے لیے ہونے والے فزیکل ٹیسٹ میں دوڑ مکمل کر رہا تھا کہ اچانک زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا۔ موقع پر موجود عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے اسے ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ نوجوان راستے ہی میں انتقال کر چکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے امیدوار اسحاق کا تعلق سرائے نورنگ، ضلع لکی مروت سے تھا۔ واقعے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور ضروری ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں