راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

بالی ووڈ اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کے بارے میں اپنے سابقہ بیان پر مؤقف تبدیل کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ملک کی اہم طاقت اور قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے چند روز قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طلبہ کے احتجاج کے حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا، جس میں انہوں نے جین زی کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے اور اسے ’گٹر جنریشن‘ قرار دیا تھا۔
کنگنا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم اب اداکارہ نے اپنے سابقہ مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے جین زی کو بھارت کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ جنریشن زی بھارت کی طاقت اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات باعثِ خوشی ہے کہ ملک کے نوجوان تیزی سے اپنی ثقافت اور قومی شناخت کے سفیر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
کنگنا نے مزید کہا کہ انہیں موہن بھاگوت کو سننے کا موقع بھی ملا، جن کا وہ بہت احترام کرتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک مثبت بات ہے کہ بھارت کے نوجوان ان سے جڑ رہے ہیں اور اپنی ثقافتی شناخت کو اپنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں