جنوبی پنجاب میں راؤعلی کا آن لائن جوا نیٹ ورک، ہارنے پر پیسے ختم، جیتنے پر جان

ملتان (کرائم سیل) بستی ملوک ، حاصل والا، کہروڑ پکا، دنیا پور، سوئی والا،ترنڈہ محمد پناہ، لودھراں اور بہاولپور کے نواحی علاقوں میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے راؤ علی نامی ایک شخص نے آن لائن جوئے کا ایک بڑا نیٹ ورک قائم کرکے سینکڑوںگھروں کو برباد اور نوجوانوں کو کنگال کر دیا ۔ ان جواریوں نے ایک موبائل سم جس کا نمبر 03206747137 ہے جو کہ کسی پیٹر جان بھیل کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس کا شناختی کارڈ نمبر 3130324392393 ہے، یہ علی راجپوت نامی کسی شخص کے زیر استعمال ہے اور چند روز قبل لودھراں کے چاہ فتح بازار کا (ف )نامی لڑکاجو کہ تین لاکھ روپیہ اس گروپ کے ساتھ جوئے میں ہار چکا تھا جب 50 ہزار روپیہ جیتا تو اس نے رقم کا مطالبہ کیا جس پر علی راجپوت نے اسے فون پر دھمکیاں دیتے ہوئے 50 ہزار روپیہ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ دوبارہ پیسوں کے لیے فون کیا تو تمہیں پیسے تو نہیں ملیں گے البتہ تمہاری ٹانگیں توڑنے کے بعد میں تمہیں بیساکھیاں ضرور گفٹ کر دوں گا۔ (ف )نے روزنامہ قوم کو بتایا کہ اسے جان کا شدید خطرہ ہے کیونکہ دو تین موٹر سائیکل سوار پچھلے چار روز سے اس کے گھر کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیں اور اسے یہ بھی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر پولیس کو شکایت کی تو یہ تمہاری زندگی کی آخری بے وقوفی ہو گی۔ ترنڈہ محمد پناہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان عبداللہ نے روزنامہ قوم کو بتایا کہ اسے ایک شخص نے لالچ دے کر بیٹ پرو کا جوا کھلوایا جب وہ ایک لاکھ روپیہ ہار گیا تو اسے فوری طور پر رقم دینا پڑی مگر جب اس نے 65 ہزار روپیہ جیتا تو اسے جیتی ہوئی رقم دینے سے انکار کر دیا گیا۔ اس گروپ کے پاس تین مزید موبائل نمبر بھی جوئے کے لیے استعمال کئے جا رہے ہیں جن کے نمبرز قوم کو فراہم کیے گئے ریکارڈ کے مطابق ابوظبی کالونی نمبر 2، سنی پل رحیم یار خان کے کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہیں جو کہ اس طرح سے ہیں 03437165167، 03006747137 اور 03040302753 اور یہ تمام کے تمام نمبر جوئے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے بہاولپور میں بزنس کرنے والے ایک پراپرٹی ڈیلر نے روزنامہ قوم کو بتایا کہ اس گروپ کا ٹارگٹ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو انویسٹ تو پراپرٹی میں کرنا چاہتے ہیں مگر یہ انہیں گھیر کر جوئے کی طرف لگاتے ہیں اور کنگال کر دیتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں