کوٹلہ نصیر ( نمائندہ خصوصی )جعلی کیپٹن بن کر ملازمت دلوانے اور عمرے کے ویزے لگوانے کا جھانسے دے کر شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لئے اس سے قبل مبینہ جعلی کیپٹن متعدد مقدمات میں ملوث نکلا تھانہ سٹی راجن پور میں ایک سنسنی خیز فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شہری حامد سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ جعلی آرمی کیپٹن بن کر ایک شخص نے ملازمت اور عمرہ ویزوں کا جھانسہ دے کر اس سے 26 لاکھ 2 ہزار روپے ہتھیا لیے۔متاثرہ شہری حامد سہیل ولد انشاء اللہ،ضیاء شہید روڈ شمسی مارکیٹ راجن پور میں “واٹر کیئر کنسلٹنٹس” کے نام سے کاروبار کرتا ہےنے ایس ایچ اوتھانہ سٹی کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ 12جنوری کو ملزم محمد مجاہد حمزہ ولد محمد اکرم اس کی دکان پر آیا۔ اس نے خود کو پاکستان آرمی کا کیپٹن ظاہر کیا اور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا معاہدہ 34 ہزار روپے میں طے کیا۔ پلانٹ لگانے کے دوران دونوں میں دوستی ہو گئی ملزم نے آرمی یونیفارم میں اپنی تصاویر اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ جعلی تصاویر دکھا کر اعتماد حاصل کیا۔ملزم نے حامد شکیل کو “آئل اینڈ گیس کمپنی” میں فیلڈ لائن کی نوکری دلوانے کا وعدہ کیا۔ اس کے عوض گواہان محمد مبشر حنیف اور امتیاز احمد کی موجودگی میں 2 لاکھ 20 ہزار روپے لئے۔ رقم UBL اکاؤنٹ 1333244996611 اور JazzCash نمبر 03276629335 پر بھیجی گئی عمرہ ویزوں کا لالچ دے کر 7 فروریکو ملزم نے 105 عمرہ ویزے دلوانے کے نام پر 13 لاکھ 18 ہزارکی رقم بھی قسط وار وصول کی ۔میزان بینک PK16MEZN0098780114180969 میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے ،جاز کیش کے ذریعہ 03276629335 پر 5 لاکھ 18 ہزار روپے ،بینک الحبیب:* شیراز احمد خان کے اکاؤنٹ PK91BAHL0138098100306201 میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے۔مجموعی طور پر 26 لاکھ 2 ہزار روپے ہتھیا لئے۔تھانہ سٹی راجن پور پولیس نے مدعی کی درخواست کی جانچ کے بعدمقدمہ درج کرلیا۔







